عاصمہ جہانگیر پیشہ وکالت کی آبرو تھیں: لبنیٰ چودھری

15 فروری 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کی رہنما لنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر مرحومہ پیشہ وکالت کی آبرو اور خواتین وکلاء کے لیے مشعل راہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ وہ گزشتہ روز وکلاء کے ایک گروپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے ساتھ گزارے لمحات میری زندگی کا سرمایہ ہیں۔