پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) شاہین کیمبرج ہائی سکول‘ بلال گنج کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور راوی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شاہ پور کانجراہ کے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے میریڈینز ہائی سکول فار بوائز‘ بیدیاں روڈ‘ فرینڈز بیکن گرلز کالج‘ کینٹ ویو سکیم‘ بیدیاں روڈ‘ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ برکت مارکیٹ‘ گارڈن ٹائون‘ ہجویری پبلک ماڈل سکول‘ ارشد ٹائون‘ فیروزوالہ‘ المدینہ سکول سسٹم‘ مہران ٹائون‘ فیروزوالہ‘ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 541 تھی۔