امن عالم کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے: حامد رضا

15 فروری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لئے صوفیاء کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ بارود والے خارجیت اور درود والے اسلامیت کے علمبردار ہیں۔ اولیاء کی تعلیمات سے انسانیت سے محبت کا پیغام ملتا ہے۔ پیر اطہر القادری جیسی شخصیات معاشروں کو انعام الہی کے طور پر عطا کی جاتی ہیں۔ پیر اطہر القادری زندگی بھر مقام مصطفے کے تحفظ اور نظام مصطفے کے نفاذ کے لئے سرگرم عمل رہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہ پور کانجراں لاہور میں پیر محمد اطہر القادری کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اولیاء کے ماننے والے آئندہ الیکشن میں غلامان رسول کو منتخب کریں گے۔ صوفی ازم ڈھول ڈھمکے اور ناچ گانے کا نام نہیں۔ طریقت اور شریعت لازم و ملزوم ہیں۔ پیر اطہر القادری کی دینی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔ اولیاء کرام کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔