’’اینڈو سکوپی اور سکل بیسڈز ہینڈز آن‘‘ ورکشاپ آج سے شروع
لاہور (کامرس رپورٹر) اینڈو سکوپی اور سکل بیسڈ ہینڈز آن تین روزہ ورکشاپ 15 سے 17 فروری تک منعقد ہو رہی ہے جس میں 8 ملکوں سے نیورو سرجنز شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سے واحد شریک معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں، جنہیں ڈی بی ایس کا طریقہ علاج متعارف اوردماغ کا آپریشن سر کھولے بغیر ناک کے ذریعے کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال یونٹ II کے سربراہ پروفیسر خالد محمود اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے کراچی روانہ ہو گئے ہیں اس ورکشاپ کو نیورو سرجری کے شعبے کے لئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔