لودھراں میں خدمت کی سیاست کو جیت ملی: اورنگزیب بٹ

15 فروری 2018
لودھراں میں خدمت کی سیاست کو جیت ملی: اورنگزیب بٹ

گجرات (نامہ نگار) رہنما مسلم لیگ اورنگزیب بٹ نے لودھراں میں مسلم لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی جیت پر صدر (ن) لیگ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایم این اے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ عوام نے منفی سیاست کو رد کر رہا ہے اور نواز شریف پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کر دی ہے۔ خدمت کی سیاست کو جیت ملی ہے۔ میاں نواز شریف اور ان کی سیاست کے خاتمہ کے دعوے کرنے والوں نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی عوام آج بھی اپنے لیڈر سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ انشاء اللہ 2018ء کا الیکشن مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لائے گا پاکستان کی عوام اپنے قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں متحد ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...