گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کا مینا بازار

15 فروری 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ کی پرنسپل ڈاکٹرعنبرین صغیرنے کہاہے کہ ہم نصابی سرگرمیوںسے طالبات میںخود اعتمادی اور جوش وخروش اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہارگزشتہ سالانہ مینا بازار کے موقع پرکیا۔تقریب کا افتتاح ڈاکٹر سیدہ سنبلہ غزنی ہیڈ آف دی کیمیکل پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کیا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین صغیر ،وائس پرنسپل مسز دُردانہ قیصر ،سٹاف ممبران اور طالبات نے ان کو خوش آمدید کہا۔پرنسپل کے ہمراہ مہمان خصوصی نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ موسیقی اور پُر جوش تبصروں اور طالبات کے زرق برق خو ش نما ملبوسات، جھولوں نے مینا بازار کی خوب صورتی کو چار چاند لگا دیے ۔تمام سٹالز کو خوب صورت بینروں سے سجایا گیا تھا گراؤنڈ کے اندر گدھا گاڑی اور گراؤنڈ کے باہر بگھی طالبات کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔