20 روزہ اصلاح معاشرہ مہم شروع کر دی: زرافشاں فرحین
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین لاہورکی صدر زرافشاں فرحین نے کہاہے کہ بیس روزہ اصلاح معاشرہ مہم کے ذریعے معاشرے میں ہونے والے پے در پے سانحات، اخلاقی زوال پذیری، جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح ، ذرائع ابلاغ کا منفی استعمال، معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی، بے روزگاری ، مہنگائی، کرپشن، تعلیم کی ابتر صرتحال غرض ہر شعبہ ہائے زندگی کے منفی اثرات اور ان کے نتائج اور اس کے مقابلے میں ہماری اقدار و روایات اور اسلامی ٓداب معاشرت اور معاشرے پر ان کے اثرات کو اجاگر کیا جارہاہے۔ اس سال مہم کو معاشرے کے تمام پہلوئوں کو ہدف بناتے ہوئے ’’آئو بنائیں سب مل کر -آج سے بہتر اپنا کل ‘‘ کے عنوان کے منایا جا رہا ہے۔