رائیونڈ میں 50 کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم مٹی کا ڈھیر بن گئی: مہرین انور راجہ

15 فروری 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کے شہریوں کے لیے 50کروڑ کی کثیر لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی پراجیکٹ مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ رائے ونڈ واٹر سپلائی سکیم کی کروڑوں روپے سے بننے والی پانی کی ٹینکیاںچل نہ سکیں ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت سے رائے ونڈ کی آبادی کے دو لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ شہر میں واٹر سپلائی کے انتہائی غیر معیاری منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں آسکا۔سرکاری نلوں میں پانی کے ساتھ غلاظت کے ذرات آتے ہیں۔