کرپٹ نظام کے تحت 100 الیکشن ہو جائیں بدعنوان عناصر ہی کامیاب ہونگے: لطیف جٹ

15 فروری 2018

رائیونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ء چودھری لطیف جٹ نے کہاکہ حکومت کا اصل دارالحکومت جاتی امرا ہے، ملکی فیصلے وہاں ہوتے ہیں، کرپٹ نظام کے تحت 100 الیکشن ہوجائیں کرپٹ ہی کامیاب ہوں گے، حکمران آئین سے خود کو بالا تر سمجھتے ہیں ، ن لیگ کی کرپشن کے چرچے نے آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کرپٹ حکمران قانو ن کے کٹہرے میں ہیں، اب قانون ہی ان کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔