شیخ زاید ہسپتال کے 21 ملازمین میں تعریفی اسناد، ایک ماہ کی بونس تنخواہ تقسیم
لاہور (کامرس رپورٹر) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں تقریب میں مختلف شعبہ جات میں بہترین کارگردگی دکھانے والے 21 ملازمین میں چئیرمین اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے تعریفی اسناد اور ایک ماہ کی موجودہ بنیادی تنخواہ بطور انعام تقسیم کیں۔ علاوہ ازیں ہسپتال کے دو خوش نصیب ملازمین محمد ناصر اور بابر حسین کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے مفت پیکجز بھی دیئے گئے۔ ماہانہ حسن کارگردگی ایوارڈ کی تقریب میں فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔