اکادمی ادبیات پنجاب کے زیراہتمام تقریب

15 فروری 2018

لاہور (پ ر) اکادمی ادبیات پاکستان، پنجاب شاخ کے زیراہتمام اورنٹیل کالج پنجاب یونیورسٹی میں پنجاب میں عہد بہ عہد 1947-2017 (اسی کی دہائی) کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر عطیہ سید نے کی۔ جبکہ اس کے مقررین میں ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر کامران، حسین مجروح، مسرت کلانچوی، ڈاکٹر ایوب ندیم، ڈاکٹر سعادت علی ثاقب، پروفیسر فائزہ انعم، ڈاکٹر ضیاء الحسن اور محمد عاصم بٹ شامل تھے۔ تقریب کی نظامت پروفیسر عمارہ رشید نے کی۔ تقریب کے آغاز و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، لاہور محمد عاصم بٹ نے کہا کہ اکادمی کا مقصد یہ ہے کہ گزشتہ ستر برسوں میں لکھے گئے ادب کا جائزہ لیا جائے۔ اور یہ دیکھا جائے کہ پاکستان کی زندگی کے نشیب و فراز میں ہمارے لکھنے والوں نے کیا ردعمل پیش کیا۔