قومی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کل دارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں ہو گی
لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب صدر حافظ شعیب الرحمن نے بتایا ہے کہ سالانہ قومی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کل 16 فروری ساڑھے بارہ بجے دن دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ میں ہو گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ممتاز اعوان اور مولانا محمد معاویہ حسن، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا حبیب الرحمن انقلابی و دیگر علماء خطاب کریں گے۔