ختم نبوت کا مسئلہ دبانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوں گی: علامہ رضائے مصطفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کریم پارک میں عقیدہ ختم نبوت و شان اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، علامہ مجاہدعبد الرسول خان نے کہا کہ ختم نبوت کا ایمانی ایشو دبانے کی حکومتی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی خوش آئند ہے ۔ رانا ثناء اللہ قادیانیت نوازی کی سزا سے بچ نہیں سکتا ۔