پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے لودھراں الیکشن کے بعد مستقبل دیکھ لیں: اکرام اللہ خان کاکڑ و دیگر

15 فروری 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید کاکڑ، پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، شیخ محمد عمران، تابندہ کاکڑ، شیخ مانی، قاضی ساجد محمود اور شیخ عادل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو برا کہنے اور تھوکنے والے لودھراں الیکشن میں اپنامستقبل دیکھ لیں۔ عبرتناک شکست نوشتہ دیوار ہے کیونکہ عوام کو محض باتوں سے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ یہ جیت عوامی شعور کی دلیل ہے۔ پی ٹی آئی کے لیڈر اپنے قول و فعل کا جائزہ لیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...