تنظیم اکبر چیمہ کا قتل انتہائی افسوسناک ہے: وائس چانسلر جی سی یو

15 فروری 2018

لاہور (نامہ نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر ،اساتذہ اورسٹاف ممبران نے شعبہ نباتیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی اساتذہ کے مطابق ڈاکٹر تنظیم انتہائی شفیق استاد تھے۔ ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ 2004ء میں بطور لیکچرر یونیورسٹی میں بھرتی ہوئے تھے۔انہوں نے 13سال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تدریس و تحقیق کے فرائض سر انجام دیئے۔ وہ یونیورسٹی کے گارڈن اور گرائونڈز کے انچارج بھی تھے۔