یوسی 52 آمد پر مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا: ملک محمودالحسن

15 فروری 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن جائنٹ سیکرٹری لاہور ملک محمودالحسن، چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار محمد نسیم، حمزہ تنویر بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یونین کونسل 52 میں آمد پر وزیر خوراک بلال یٰسین کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ملک محمودالحسن نے کہا کہ لودھراں میں خدمت کی سیاست جیت گئی۔ افراتفری، انتشار کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا۔ مخالفین کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ انشااللہ 2018ء میں بھی راج کرے گا۔