عوام نے جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کو مسترد کر دیا: رانا جمیل منج

15 فروری 2018

رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء رانا جمیل منج نے کہا کہ لود ھراں کی عوام نے جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کو مسترد کرکے ترقی اور خوشحالی کے سمبل میا ں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ پاکستانی غیور قوم ترقی ،خوشحالی کا ساتھ دیتی ہے تو عمران نیازی کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھتا ہے، گزشتہ 9سالوں میں عمران خان نیازی نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے صرف میاں برادران کی مخالفت کی، عوام اقتدار کی بجائے ہوا کی بیٹیوں کی تذلیل کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔