ترقی پانے والے ٹریفک وارڈنز مشن مبین جاری رکھیں: امین وینس
لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او آفس میں ٹریفک وارڈن سینئر ٹریفک وارڈن کے رینک پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں پرموشن بیجز لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس، چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمداور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے شرکت کی ، سی سی پی او لاہور نے نئے ترقی پانے والے 47 سینر ٹریفک وارڈنز کو بیجز لگائے اور ان کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے ٹریفک وارڈنز مشن مبین جاری رکھیں ،سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے۔ ترقی پانے والے سینئر ٹریفک وارڈنز ان کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت کا طرہ امتیاز بنائیں۔ رائے اعجاز احمدنے کہا کہ ترقی کی راہیں کھلنے سے ٹریفک وارڈنز میں مزید محنت اور لگن کا مزید جذبہ پیداہوگا، ترقی پانے والوں میں احسن حبیب رانا، راشد حیات ، خرم گوندل، رانا صداقت ، غلام حسین، عرفان، محمد اشفاق، قیصر محمود، رضا الرحمن، شہباز ، محمد جاوید، عبدالمجید ، عارف طفیل، محمد مبین، اسماعیل، ظہیر احمد ، مجیب احمد، بابر حسین، شہزاد احمد،شہناز صابر ، نسیمہ اسلم ، محمد اعظم ، راجہ رضا حسین، فیصل عارف ، اظہر فاروق، عرفان اشرف ، طاہر انور ، عبدالحمید ، اشفاق سرور ، راشد بٹ، عامر رفیق، ندیم طاہر ، ثناء اللہ ، عمر حیات، اشتیاق قدیر، وحید علی بھٹہ ، صدیق شاہ،تنویر احمد ، محمد بلال، اللہ توکل، ممتاز صفدر اور محمد عظیم سمیت علی گل اور دیگر شامل ہیں۔