لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

15 فروری 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے چیئر میں الیکشن بور ڈ راجہ جاوید اقبال نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ووٹنگ کے لیے بار کا اصل شناختی کارڈ لازمی ہے۔ کلر فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بار کے کُل ممبران 32ہزار 150ہیں جن میں ووٹروں کی تعداد 23ہزار 761ہے ،ان میں بائیو میٹرک ووٹوں کی تعداد 14ہزار595ہے اور نان بائیو میٹرک 9ہزار 166ہے خواتین ووٹروں کی کُل تعداد 1ہزار 563ہے جن میں بائیو میڑک 638اور نان بائیو میٹرک 925ہیں انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن چار جگہوں پر پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں جسٹس جاوید اقبال آڈیٹوریم ہال ، کراچی شہدا ہال ، کیانی ہال ، اور سٹڈی روم شامل ہیں پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔ لاہور سے باہر کے ووٹرز کے لیے بائیو میٹرک سسٹم 20فروری تک کیا جائے گا انروولمنٹ کے حوالے سے لاہور کے وکلاء کے لیے 22فروری کا وقت دیا گیا ہے