شیخوپورہ: عوامی رکشہ یونین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

15 فروری 2018

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) عوامی رکشہ یونین آل پاکستان کے چیئرمین مجید غوری اور ضلعی صدر رانا شہباز اشرف کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز نے پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں عرفان مغل ،ملک یوسف ،شہباز ڈوگر،رانا قدیر ، افتخار ورک، اصغر علی ورک،میاں قیصر محمود ،ستار اشرف ،نومی دل ،اعجاز گادی،میاں ریاست حنیف،غضنفر علی ولانہ،آصف خان ،احسان بھٹی، محمد ظہیر ،میاں منیر ،محمد ندیم ،اللہ رکھا ناز عرف پینڈو ،محمد صفدر،میاں سبحان علی، میاں شہزاد، کاشف صدیق ،مولوی عمر،فراحت علی سمیت دیگر درجنوں رکشہ ڈرائیورز نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرین میں شامل سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ حافظ عرفان اسحاق گجر نے میڈیا کو بتایا کہ عملہ ٹریفک پولیس رکشائوں کے بے جا چالانوں کا سلسلہ بے دریغ جاری رکھے ہوئے ہے۔