شیخوپورہ: خاتون سے زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر ناکام

15 فروری 2018

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ منڈیالی کے رہائشی محنت کش اختر علی کی بہو نسرین بی بی سے علاقہ کے درندہ صفت نوجوان عرفان نے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اس وقت زیادتی کرنے کی کوشش کی جب تمام گھر والے سورہے تھے نسرین بی بی کے شور مچانے پر ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا فیکٹری ایریا پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ ملزم عرفان کے خلاف درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔