ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

15 فروری 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے فیکٹری ملازم اویس خالد سے ہزاروں روپے اور موبائل چھین لیا ڈاکوؤں نے جاوید نگر کے قریب چلتے ٹرک سے دودھ کے بھرے ہوئے کارٹن اتار لئے گئے جن کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی گئی۔ ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لیکر آنے والے شہری اکرم سے 55 ہزار روپے چھین لئے۔ ڈاکو مریدکے میں عرفان سے 20 ہزار رورپے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ایمکو کالونی کے قریب چور ایک فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹریں چوری کرکے فرار ہو گئے ان علاقوں میں عدم تحفظ کا شکار اور حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...