ڈولفن فورس نے گمشدہ بچے کو لواحقین کے حوالے کر دیا

15 فروری 2018

لاہور (نامہ نگار)ڈولفن فورس کے اہلکار وں نے گمشدہ بچے کو اس کے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ڈولفن فورس ایف سی کالج کو سات سالہ گمشدہ بچہ عبداللہ طارق روتا ہوا ملا۔بچہ سرائے عالمگیر کا رہائشی تھا جو لاہور میں اپنے ماموں کے گھر مہمان آیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے ورثاء کو تلاش کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا ۔