لاہور سے کارگو کے ذریعے منشیات سعودیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

15 فروری 2018

لاہور(نامہ نگار) انٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور سے کارگو کے زریعے بھاری مقدار میں منشیات کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا انٹی نارکوٹکس فورس نے سعودی عرب جانے والی کنسائنمنٹ کی چیکنگ کے دوران برتنوں میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے کارگو بک کرانے والے دو افراد فضل محمد اور عامر اجمل کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔