چند ماہ قبل قتل ہونیوالی خاتون کا قاتل گرفتار
لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے چند ماہ قبل قتل ہونے والی اللہ راکھی کے قاتل شاہ زیب کو گرفتار کر کے آلہ قتل ڈنڈابرآمد کر لیا ہے۔ مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر منیر احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس نے دوران تفتیش اللہ راکھی کی ڈیڈ باڈی کے قریب پڑے ڈنڈے سے ملزم کے فنگر پرنٹ لیے گئے جو اس کے بھتیجے شاہ زیب کے فنگر پرنٹ سے میچ ہو گئے۔ شاہ زیب نے بتایا کہ وہ چچا کے گھر چوری کی نیت سے گیاتو چچی اللہ راکھی نے اسے دیکھ لیا اوراس کے شور مچانے پر ملزم شاہ زیب نے ڈنڈے سے اس کے سر پر پہ در پہ وار کیے۔ جس سے اس کی موت واقع ہو گئی اورملزم شاہ زیب موقع سے فرار ہو گیا تھا۔