پنجاب پولیس کا 4 ماہ کا سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس مکمل
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کا4ماہ کا سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس اختتام پذیرہو گیا ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ نے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس کے مکمل ہونے پر پولیس حکام کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔ کورس میںپنجاب پولیس کے 57سب انسپکٹرز نے انسپکٹرکے عہدے پر ترقی کے لیے کورس کیا ہے۔ کورس مکمل کرنے والوں میں لاہور کے 14ایس ایچ اوز اور 4انچارج انویسٹی گیشنز شامل تھے۔