جوڈیشل الائونس نہ ملنے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

15 فروری 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں قائم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی ہے قلم چھوڑ ہڑتال پنجاب حکومت کی طرف سے30 فیصد جوڈیشلا لائونس نہ ملنے پر کی گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود جوڈیشل الائونس نہیں دیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل الاؤنس دیا جائے۔