رائیونڈ پوش محلوں میں چوریوں کا سلسلہ جاری
رائے ونڈ(نامہ نگار) اندرون شہر ملحقہ مین بازار کے پوش محلہ میں عرصہدراز سے چوریوں کا سلسلہ کار جاری ہے اب تک کئی دوکانیں اور گھر لوٹے جا چکے ہیں، جبکہ مقامی پولیس ان وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اسی طرح کے واقعات گزشتہ کئی روز سے گلی شیخ اسحاق والی میں پیش آرہے ہیں، اور محلہ دار ساری رات جاگ کرگزارنے پر مجبور ہیں اہل محلہ نے پولیس حکام ے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔