ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کے تبادلہ پر تقریب کا انعقاد

15 فروری 2018

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کے تبادلہ پر خراج تحسین پیش کرنے اور سب انسپکٹر شوکت اورکانسٹیبل امانت کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، سی ٹی اولاہور رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی اینٹی رائٹ محمد ندیم کھوکھر، ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر اور رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ تینوں افسران کی لاہور پولیس کیلئے بے پناہ خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی تعلیم میں رعایت اور پولیس لائنز ہسپتال میں مفت طبی سہولیات دی جائینگی۔ افسران کو اعزازی شیلڈ کے ساتھ پھول بھی دیئے گئے۔