مشتاق سکھیرا کو دہشتگردی عدالت میں طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو دہشت گردی عدالت میں طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ مشتاق سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے دو مقدمات درج ہوئے مجھے ان میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے چوبیس ماہ بعد مجھے استغاثہ میں ملزم نامزدکیا گیا اور استغاثہ میں ان کا موقف سنے بغیر دہشت گردی عدالت نے انہیں طلبی کے بے بنیاد نوٹس جاری کیئے ہیں۔ دہشت گردی عدالت کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دیا جائے۔