جڑانوالہ: شیرخوار بچے میں سوائن فلو‘6 افراد میں چکن پاکس کی تصدیق

15 فروری 2018

جڑانوالہ+ملتان ( نامہ نگار+صباح نیوز)جڑانوالہ میں 50دن کے بچے کو سوائن فلو سمیت چکن پاکس کے چھ مر یضوں کی تصدیق ہو گئی انہیں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔جبکہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل طارق کیمطابق گزشتہ چند روز میں چکن پاکس کے چھ مر یض ہسپتال لائے گئے ہیں جن کی تعداد بڑھ کر 128ہو گئی ہے ۔ڈاکٹر سہیل طارق نے بتایا کہ پولیو کے علاوہ اب تک چکن پاکس کے15سوا فراد کو ویکسین دی جا چکی ہے تاہم جڑانوالہ میںسوئن فلو کا پہلا مر یض ہے جس کی تصدیق ہوئی ہے ۔صباح نیوز کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں4 نئے کیسز سامنے آگئے۔ چاروں مریضوں میں انفلوئنزا کی تصدیق کیلئے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمن کے مطابق نشتر ہسپتال میں انفلوئنزا کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان مریضوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
سوائن فلو