پبی ریلوے سٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس کی5بوگیاں الٹ گئیں‘6مسافر زخمی

15 فروری 2018

نوشہرہ (آئی این پی) خیبر پی کے کی تحصیل پبی کے ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے‘ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو پبی ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹرین‘ پٹڑی