مستقبل کے وزیراعظم شہباز شریف کا بوریوالہ میں والہانہ استقبال ہو گا: ساجد مہدی

15 فروری 2018

ماچھیوال (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ عوام کی واحد نمائندہ اور مقبول ترین جماعت ہے ،عوام نے لودھراں الیکشن میں اپنا فیصلہ میاں نواز شریف کے حق میں سنا دیا آئندہ الیکشن میں بھی عوام کا یہی فیصلہ ہو گا ہماری حکومت نے ملکی معیشیت کو مضبوط کیا اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے پاکستان کی عوام کو دئے جن سے بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی وہ وقت دور نہیں جب دوسرے ممالک کے لوگ پاکستان کام کرنے کے لیے آئیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ این اے 168و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاﺅسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے ماچھیوال میں ڈیرہ سابق ناظم چوہدری عالم کے ڈیرہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مستقبل کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ بوریوالہ کے موقع پر ماچھیوال حلقہ سے ہزاروں کی تعداد میں عوام آج جلسہ میں شرکت اور ان کا والہانہ استقبال کریں گے انشاءاللہ وزیر اعلی پنجاب ایک تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور وہاڑی کی عوام کے لیے اربوں روپے کے منصوبہ جات کا اعلان بھی کریں گے ان کا دورہ وہاڑی کی قسمت بدل دے گا یہ یہاں کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اپنی آئندہ الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز یہاں سے کر رہے ہیں اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر تنویر گجر ، ممبر پنجاب کونسل چوہدری امین ، سابق ناظم چوہدری محمد عالم نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے اڈا پکھی موڑ میں بھی چیئرمین نذیر حسین ڈھڈی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا اڈا ماچھیوال پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) وہاڑی میاں عمران عقیل دولتانہ نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور رہنماﺅں سے ایک میٹنگ کی جس میں ملک اکرم صائم لنگڑیال ، حاجی محمد اشرف آرائیں ،ڈاکٹر راشد حسین ، ڈاکٹر رانا محمد سمیع ، ڈاکٹر انور بھٹی ، شہباز منہاس ، سمیت درجنوں کارکن موجود تھے ۔
ساجد مہدی