13ویں چولستان جیپ ریلی کا آغاز ڈیراور میں خیموں کا شہر آباد

15 فروری 2018

یزمان( نیوز رپورٹر)13 ویں چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا قلعہ ڈیراور کے مقام پر خیموں کا شہر آباد ہو گیا جیپ ریلی بین الاقوایم ایونٹ بن گیا تقریبات کا آغاز ملک بھر سے آئے ڈرائیورز ریسٹرز نیوی گیٹرز کی موجودگی میں ونر ٹرافی کی رونمائی کی گئی اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بریفنگ بھی دی گئی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی جانب سے خطبہ استقبالیہ سے تقریب کا آغاز کیا گیا تقریب میں 4X4 کلب بہاولپور ہو بارہ فا¶نڈیشن کے علاوہ جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی امجد غنی طاہر نے بھی شرکت کی اس موقع پر کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے کہا کہ جیپ ریلی کا ایونٹ علاقہ کی شناخت بن چکا ہے اور صحرائے چولستان کو بھی اس حوالے سے نہایت اہمیت حاصل ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ چولستان جیپ ریلی بارے تمام محکمہ جات کو اپنا کردار اور تمام افسران کو اپنی ڈیوٹی اور فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دینا ہوں گے اور جیب ریلی کے شرکاءکو سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
جیپ ریلی آغاز