ٹریفک حادثات‘ طالب علم اور نوجوان جاں بحق ‘ ساتھی زخمی
کوٹ اسلام‘ باگڑ سرگانہ‘ مخدوم رشید (نامہ نگار‘ خبر نگار) ٹریفک حادثات میں طالب علم اور نوجوان جاں بحق ساتھی زخمی تفصیل کے مطابق دین پور کے قریب باگڑ سرگانہ کا رہائشی اٹھارہ سالہ حافظ محمد ابراہیم اور اس کا کزن محمد اشرف موٹر سائیکل پہ سوار مین سڑک پہ چڑھ رہے تھے کہ مخالف سمت سے اتی ہوئی تیز رفتار سکول وین نمبر سی ڈی ۴۴۳ نے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد ابراہیم جاںبحق اور محمد اشرف شدید زخمی ہو گیا محمد اشرف کو نازک حالت کی وجہ سے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق مزدہ بس ملتان جا رہی تھی کہ بس سٹاپ جھنڈے والا پر طالب علم کالج جانے کے لئے سوار ہونے لگے ، جیسے ہی گاڑی چلی تو تقریباً 17سالہ محمد وقاص نامی طالب علم گاڑی سے گر گیا اور دماغی چوٹ لگنے کی وجہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، محمد وقاص کے والد عبدالخالق بھُٹہ نے بس ڈرائیور کو معاف کرتے ہوئے تھانہ مخدوم رشید کی پولیس کو کاروائی کرنے سے منع کر دیا ، واضح رہے کہ محمد وقاص سٹی کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا ۔
حادثات