متحدہ امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کا دورہ رحیم یار خان چولستان جیپ ریلی کے باعث ملتوی

15 فروری 2018

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)چولستان میں آج سے شروع ہونے والی جیپ ریلی کے باعث متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کا آج(جمعرات)سے شروع ہونے والا دورہ رحیم یار خان ملتوی۔ذرائع کے مطابق چولستان جیپ ریلی کا روٹ چولستان کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ چانجنا ائرپورٹ جہاں پر یو اے ای کے ولی عہدنے اپنے وفد کے ساتھ لینڈ کرنا تھا ، سے بھی ملحقہ ہے جس کے باعث ان کا دورہ رحیم یار خان ملتوی کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے انکے دورے کی نئی تاریخوںکا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا اور متوقع طور پر یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید 19یا 20جنوری کو دورہ رحیم یار خان کر سکتے ہیں۔
دورہ ملتوی