دنیا پور: مویشیوں کے باڑے میں سویا 35 سالہ کاشتکار قتل

15 فروری 2018

دنیاپور (نامہ نگار ) پینتیس سالہ کاشتکار کو نامعلوم افراد نے رات کو سوتے میں فائر مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 4ایم کارہائشی محمد شہباز بلوچ ولد سانجھے خاںگزشتہ رات اپنے مویشیوں کے بھانہ میں سو رہا تھا کہ صبح کے وقت اس کا بھائی ریاض اسے اٹھانے کے لیے گیا تو وہ اپنے بستر پر مردہ حالت میں پڑا تھا جس کے سر میں فائر لگا ہو ا تھا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نوجوان قتل