پیک کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے امتحانات ختم آج سے ہشتم کے شروع

15 فروری 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیک کے زیر اہتمام 5ویں کے امتحان ختم ہوگئے ، آج سے 8ویں کے امتحانات شروع ہوں گے گزشتہ روز 5ویں کے امتحان میں ناظرہ اسلامیات کا پرچہ تھا امتحان میں صوبے بھر میں25لاکھ سے زائد بچے شریک ہوئے ،آج سے 8ویں کے امتحانات شروع ہوں گے ،جس کے لئے سی ای او نے ہدایت جاری کردی ہیں کہ پرائمری کے امتحان میں ڈیوٹی دینے والے عملے کو ہی اس امتحان میں تعینات کیا جائے ، امتحانی سنٹر میں موبائل فون پرمکمل پابندی ہوگی۔
امتحانات