ہائیکورٹ ملتان بنچ‘ ضلعی الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ سیشن ججز کی تعیناتی الیکشن کمشن سے 14 مارچ کو جواب طلب
ملتان (کرائم رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے صوبہ بھرکے ضلعی الیکشن ٹربیونلزمیں ریٹائرڈ سیشن ججز کی تعیناتی پرالیکشن کمشن آف پاکستان سے 14 مارچ کووضاحت طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے محمدسامی نے درخواست دائرکی تھی کہ الیکشن ٹربیونل ایکٹ کے تحت ضلعی الیکشن ٹربیونلز میں حاضر سروس ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج یاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوہی پریذائڈنگ آفیسر تعینات کیا جا سکتا ہے لیکن صوبہ بھرکے دیگر علاقوں کی طرح ملتان میں بھی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نذیراحمدعقیل کوتعینات کیاگیا ہے جو کہ مذکورہ قوانین اورضابطوں کی خلاف ورزی ہے اس لئے مذکورہ تعیناتیاں غیرقانونی قراردی جائیں۔
جواب طلب