2 پولیس افسروں کا تبادلہ عبد الرشید کی خدمات بلوچستان کے سپرد

15 فروری 2018

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے بدھ کو پولیس گروپ گریڈ اٹھارہ کے دوافسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جن میں صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات عبدالرشید کی خدمات بلوچستان اوربلوچستان میں تعینات محب اللہ خان مندوخیل کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈیمی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔