ججز پالیسی‘ سپریم کورٹ کی ایک جیسے مقدمات یکجا کر کے سماعت کی ہدایت
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ججز پالیسی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے ایک جیسے مقدمات یک جا کرکے سماعت کے لیئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سرربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اس حوالے وزارت مذہبی امور نے درخواست دائرکی تھی کہ ججز کی تعیناتی، سروس مدت، قوائدو ضوابط کے حوالے متفرق درخواستوں، فیصلوں کو یک جا کرکے سپریم کورٹ ایک فیصلہ جاری کرے جو سنگ میل ثابت ہو ۔