پی اے سی کو بروقت سوالات کا جواب نہ دینے پر 2 افسروں کی تنخواہیں بند

15 فروری 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار) پبلک اکاونٹس کمیٹی کو سوالات کا جواب بروقت نہ دینے پر سی ڈی اے انتظامیہ نے دو افسران کی تنخواہیں بند کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز پے اے سی اکاونٹس کو معمول کے سوالات کے جوابات نہ دینے والے ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ و ڈیزائن کے دو افسران کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جار ی کردئیے ہیں ڈائریکٹر ہاوسنگ فراز ملک اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سوالات کے جوابات مطلوبہ وقت پر فراہم نہیں کیے تھے جس پر کمیٹی حکام نے چیئرمین سی ڈی اے کی سخت سرزنش کی تھی قبل ازیں وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے مجالس قائمہ کے سوالات کا جوابات بروقت ارسال نہ کرنے کی پاداش میں ڈائریکٹر کوارڈینیشن روشن خان کو معطل کردیا تھا۔