وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے یوکرائن کے وفد کی ملاقات

15 فروری 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے یوکرائن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یقین ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے یہ تعلقات مزید بامقصد ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے حوالہ سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے یوکرائن کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً تجارت، معیشت، دفاع ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی میں موجودہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور یوکرائن کے دفاعی شعبہ میں موجودہ تعاون کو بھی سراہا۔