پی اے سی اجلاس میں ڈی جی ورکس سی ڈی ا ے کو دل کا دورہ

15 فروری 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل ورکس کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے گزشتہ روز پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران سی ڈی اے کے ڈائر یکٹرجنرل ورکس سید سجاد زیدی کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث وہ اجلاس کے دوران فرش پر گرگئے انہیں فوری طورپر ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد ملنے کے باعث ان کی طبعیت سنبھل گئی دریں اثناء سی ڈی اے کے ممبر فنانس کو بھی ان کے دفتر میں دل کی تکلیف ہوگئی جس پر ان کو طبی امداد کے لیے سی ڈی اے ہسپتال سے ایمبولینس اور ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔