شور کوٹ: زمینداروں سے 180 کی بجائے 150 روپے فی من گنا خریدنے پر طارق شفیع کے جنرل منیجر اور اسسٹنٹ جنرل منیجر کیخلاف مقدمہ درج

15 فروری 2018

شورکوٹ (نامہ نگار) 180روپے کے بجائے 150روپے گنا خریدنے پرسابق وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کی شوگر مل کے جنرل منیجر اور اسسٹنٹ جنرل منیجر کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کزن طارق شفیع کی شورکوٹ میں واقع کشمیر شوگر مل کے جی ایم فیاض احمد بٹ اور اے جی ایم فنانس قیصر مسعود کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ محمد اشرف گجر نے تھانہ شورکوٹ پولیس کو درخواست گزاری کہ حکومت پنجاب کین کمشنر نے گنے کا ریٹ 180روپے مقرر کیا کشمیر شوگر مل انتظامیہ 150روپے فی من کے حساب سے ادائیگی کرتی ہے کسانوں کے بقایا جات عرصہ دراز سے التوا ء کا شکار ہیں جس کا ریکارڈ چیک کر نے کے لیے مل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کیا گیا جنہوںنے ریکارڈ دینے سے انکار کیا تھانہ شورکوٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 109/18بجر م 17/21شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 186-1950ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ملز مالک میاں شفیع کا نام پانامہ لیک میں بھی شامل ہے۔