ملیر جیل میں قیدی کی بیٹی کا نکاح، اسیروں کا رقص

15 فروری 2018

ملیر (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں گزشتہ روز نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قیدی کی خواہش پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں نکاح کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قیدی محمد راشد کی بیٹی کے نکاح کا انتظام جیل میں کیا گیا۔ تقریب میں قیدیوں نے گانوں کی دھنوں پر رقص کیا۔