عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی

15 فروری 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج نے ابھی تک چارج نہیں سنبھالا جس کے باعث مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے تاحال مقدمے کا مکمل چالان جمع نہیں کرایا جا سکا۔عدالت نے گرفتار ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ہے۔