اوباما کے دفتر میں مشکوک لفافہ موصول، ہانگ کانگ سے بھیجا گیا، کپڑے میں موجود پائوڈر بے ضرر ہے: خفیہ ایجنسی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر اوباما کے دفتر کو مشکوک لفافہ موصول ہوا ہے۔ سیکرٹ سروس فائر بریگیڈ اور دیگر ایجنسیاں اوباما کے دفتر میں پہنچ گئیں۔ لفافہ ہانگ کانگ سے سابق صدر کے دفتر میں بھیجا گیا۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ کپڑے میں موجود پائوڈر بے ضرر ہے مگر مزید ٹیسٹ ہوں گے۔