4 سال میں اقتصادی ترقی کے تمام بڑے اہداف حاصل نہ ہو سکے: وزارت منصوبہ بندی

15 فروری 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت منصوبہ بندی نے اعتراف کیا ہے کہ 4سالوں میں اقتصادی ترقی کے تمام بڑے اہداف حاصل نہ ہو سکے دستاویزات کے مطابق پانچ سالہ پلان 2013 ء اور 2018ء کے عرصے پر مشتمل ہے سال 2013-17ء زرعی ترقی کی اوسط شرح 3.5 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 2.1 فیصد رہی پہلے 4 سالوں میں اقتصادی ترقی کی اوسط 5.4 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.4 فیصد رہی۔ صنعتی ترقی کی اور اوسط شرح کا 6.3 فیصد کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوا۔ صنعتی ترقی کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی صنعتی ترقی کی اوسط شرح کا 6.3 فیصد ہدف بھی حاصل نہیں ہوا۔ صنعتوں کی افزائش 6 فیصد ہدف کے برعکس 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی چار سال میں خدمات کے شعبے کی ترقی کی اوسط شرح 5 فیصد رہی خدمات کے شعبے کی ترقی کا اوسط ہدف 5.8 فیصد مقرر تھا۔