لڑکی سے مبینہ زیادتی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

15 فروری 2018

کراچی (کرائم رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سلمان مجاہد بلوچ پر زیادتی کاالزام لگانے والی لڑکی علینا کے بھائی صمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں تشدد‘ حبس بے جا میں رکھنے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ علینا نے الزام لگایا ہے کہ سلمان مجاہد نے اسلام آباد کے پارلیمنٹ لارجز میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا س سے قبل علینا نے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف زیادتی سے متعلق گلشن اقبال تھانے میں درخواست دی تھی لیکن گلشن اقبال پولیس نے اس درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔